راجن پور (کرائم رپورٹر) صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی پی سردار محمدیوسف خان
گبول نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک سال گذرنے کے باوجود لوڈ شیڈ نگ پر
قابو نہیں پاسکی جبکہ موجودہ حکومت نے الیکشن کے دوران بلند وبانگ دعوے کئے
قبل ازیں پی پی پی کے دور حکو مت میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لوڈ شیڈ نگ کے
خلاف مینارِ پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگا رکھا تھا اور عوام کو بے وقوف
بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب دستی پنکھے استعمال کرتے رہے آج وفاق میں
اکثریتی پارٹی ہیں اب وہ لوڈ شیڈ نگ کو ختم کراکر عوام کو ریلیف کیوں نہیں
فراہم کرتے راجن پور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ
پی پی پی کا دور حکومت سنہری تھا عوام آج بھی پی پی پی کے دور کویاد کرتے
ہیں عوام کو ریلیف فراہم کیا ملازمین کی تنخواہوں میں بغیر ٹیکس لگائے
اضافہ کیا اربوں روپوں کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے انشاء اللہ بہت جلد پی پی
پی دوبارہ برسر اقتدار آکر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی اور ملک کو ترقی کی
راہ پر گامزن کرے گی
0 comments:
Post a Comment