راجن
پور (کرائم رپورٹر)راجن پور میں کم عمر رکشہ ڈرائیور موت بانٹنے لگے دس سے
پندرہ سال کی عمر کے یہ نوجوان چاندگاڑیوں کو رفتار سے بھگاتے اور آؤ
دیکھتے ہیں نہ تاؤ موڑ کاٹ لیتے ہیں روزمرہ حادثات میں اضافہ نوعمر
ڈرائیوروں پر پابندی عائد کی جائے تفصیل کے مطابق راجن پور شہر میں نوعمر
لڑکے موٹرسائیکل رکشے اور پھٹہ رکشہ چلانے میں مصروف ہیں کئی من وزنی رکشہ
چلاتے وقت خود یہ نوجوان حادثات کا شکار ہوئے ہیں خود تو حادثے کا شکار
بنتے ہیں مگر سڑک پر چلنے والی دوسری گاڑیوں کیلئے بھی حادثے کا باعث بنتے
ہیں شہریوں نے ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور
سے نوعمر رکشہ ڈرائیوروں کے رکشے چلانے پر فوری پابندی عائد کرنے کا
مُطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment