Feature Top (Full Width)

Thursday, 1 May 2014

کچہ کو عام عوام کے لیے محفوظ بنا دیا ہےزاہد محمود گوندل


راجن پور ( کرائم رپورٹر )راجن پور کچہ کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اہلکار جانفشانی سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں اور پولیس نے ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر تورڈ کر کچہ کو عام عوام کے لیے محفوظ بنا دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ راجن پور ضلع بھر میں جرائم کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس سے عوام کا اعتماد پولیس پر بڑھا ہے،تھانہ کلچر کا خاتمہ ہو چکا ہے ،اس میں عوام بھی پولیس کا ساتھ دے اور جھوٹی درخواستیں دینے سے گریز کر ئے اس کے باعث اصل ملزم پولیس کے سکنجے سے بچ جا تے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کچہ کے علاقہ میں مکمل طور پر امن ہے اور جہاں بھی ڈاکوؤں کی موومنٹ ہو تی ہے پولیس اس کو ناکام بنا دیتی ہے
،انہوں نے عوام سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری اطلاع دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے کیونکہ عوام کے تعاون سے جرائم ختم ہو سکتے ہیں ۔اس موقع پر کنور فہیم احمد سماجی کارکن سمیت آصف چودھری بھی موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers