راجن پور ( کرائم رپورٹر )ڈی سی او راجن پور نے کہا ہے کہ یہ
نوجوا ن افسران قوم کے لیئے ایک اثاثہ ہیں اور یہ جہاں بھی تعینات ہوں گے
ملک اور قوم کی خدمت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب راجن
پور کی طرف سے ٹریننگ پر آئے ہو ئے افسران کے اعزاز میں دیئے گئے ایک
عشائیہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،
اے ڈی سی محمد امین اویسی،اے سی چوہدری مختار،علما کرام ، انجمن
تاجران،معززین او ر صحافی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او ،پرنسپل نذیر
سکھانی،صدر پریس کلب امجد فاروق،ندیم قریسی،عاشق بخاری نے بھی اپنے خیالات
کا اظہار کیا ۔زیر تربیت افسران کو اجرک اور شیلڈ دی گئی۔ صدر امجد فاروق
کی طرف سے ڈی سی او اور ڈی پی او کو شیلڈ دی گئی۔اور ڈی سی او نے امجد
فاروق کو یاد گاری شیلڈ دی۔
0 comments:
Post a Comment