راجن
پور (کرائم رپورٹر )تحصیل روجہان میں بااثر وڈیرے کا غریب زمیندار کو آ گ
پر چل کر بے گناہی ثابت کرنے کاحکم، انکار پر سنگین نتائج بھگتنے کی
دھمکیاں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لیں تفصیل کے مطابق راجن پور
کی تحصیل روجہان میں عبدالرحمن جھلن نامی شخص کو امام بخش اور دیگر ساتھیوں
نے ایک سال قبل قتل کیا پولیس نے دوملزمان گرفتار کئے جنہیں چالان کردیا
گیا اس دوران دیگر ملزمان نے مقتول عبدالرحمن کے بھائی صالح محمداوردیگر
رشتے داروں کوقتل کے مقدمہ سے دستبردار ہونے کیلئے فرضی اور من گھڑت کہانی
تیار کرکے پولیس کودرخواست دے دی پولیس نے انکوائری کے بعد مقتول کے خاندان
صالح محمدودیگر کو بے گناہ قرار دے دیا اوروقوعے کا مقدمہ خارج کردیا مگر
غریب زمینداراور اس کے خاندان والوں کو پھنسانے کیلئے پنچائیت رچائی گئی
جسمیں وڈیرہ شہ رسول بخش بگٹی اور دیگر مقدمین عمربخش وڈیرہ خان محمد بنوں
شیرو کھیڑد وغیرہ نے ان کسانوں کو آگ پر چلنے اور بے گناہی ثابت کرنے کا
حکم دے دیا اور کہا کہ موضع باڑہ میں آگ پر چلنے کیلئے پہنچ جاناوگرنہ پورے
خاندان کا جینا حرام کردونگاغریب کسانوں کے مطابق وڈیرہ بااثر ہے اور ہمیں
اپنی اور خاندان والوں کی زندگیوں کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے کہاں جائیں
اورکس سے فریاد کریں ؟غریب کسانوں جام اکبر جام جان محمد جام حضور بخش
ودیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالت اورپولیس نے انہیں وقوعے سے بری
کردیا ہے وڈیرہ شہ رسول بخش ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو کر ہمیں مقدمہ قتل
سے باز رکھنا چاہتا ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان وزیراعلیٰ
پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے اور بااثر وڈیرے کے مظالم سے تحفظ
فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment