Feature Top (Full Width)

Thursday, 8 May 2014

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاوس میں ملاقات کیسردار شیر علی خان گورچانی

راجن پور(کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے جام پور سٹی کے لئے ایک ارب 36کروڑ سے زائد ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اس فنڈ سے 14.7کلومیٹر طویل روڈ بنایا جائے گا ، سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے گا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے علاقہ میں ہینڈ پمپس اورسولر انرجی پر چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جایءں گے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید ہینڈ پمپ لگانے کے لئے 6کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بھی منظوری دے رکھی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پہلے بھی جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اب بھی جنوبی پنجاب کی بحالی و بہتری کے لئے ترقیاتی سکیمیں منظور کی جا رہی ہیں تاکہ وہاں کے عوام کو حقوق فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو بر وقت حل کیا جاسکے ۔ جنوبی پنجاب کے عوا م کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers