راجن
پور(کرائم رپورٹر ) سرائیکستان قومی اتحاد کے سینئر رہنماوں شعیب
پنوار،جام فیض اللہ،محمد بخش میراٹھا ،سیف اللہ سونترہ اور فرخ شاہ بخاری
نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں جمشید دستی کے دھرنے سے لا تعلقی کا اعلان
کرتے ہوئے ایس کیو آئی کا نام استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے ان رہنماؤں
نے کہا کہ راجن پور میں جمشید دستی کے دھرنے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور
نہ ہی ہمارے کارکن اس میں شرکت کریں گئے ۔دھرنے کے منتظمین نے نہ تو ہمیں
اعتماد میں لیا ہے اور نہ ہی مشارت کی ہے ۔جمشید دستی سرائیکیوں میں نفاق
پیدا کر رہے ہیں اگر وہ سرائیکی قوم کے مخلص ہوتے تو وہ اپنے فیصلے قوم پر
مسلط نہ کرتے ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی کے ایجنڈے کیلئے کام کر رہے ہیں راجن
پور کے عوام با شعور ہیں اور وہ اپنی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں ۔راجن پور
کے عوام ایسے فیصلوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور جمشید دستی کے اجتجاج سے
لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔اس موقع پر اسحاق لغاری،ملک رشید،فرید بخش
دریشک،جام تنویر،میاں اللہ بخش،محسن گوپانگ و دیگر موجود تھے
0 comments:
Post a Comment