راجن پور (کرائم رپورٹر)بنگلہ دھینگن دو نمبر ایرانی سمگل شدہ پٹرول کا
تجارتی مرکز بن گیا ہر دوکان کے سامنے پٹرول کے اسٹال سج گئے سول ڈیفنس نے
کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیں،مہنگے داموں پٹرول کی فروخت بند کرائی جائے
عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق بنگلہ دھینگن دو نمبر پٹرول کی
فروخت کا مرکز بن گیا ہر دوکان ،ہر کیبن کے سامنے سرعام ایرانی پٹرول کی
فروخت کے اسٹال سج گئے ،دو نمبر پٹرول کی مہنگے داموں فروخت سے نہ صرف
لوگوں کی جیبیں خالی ہو رہی ہیں بلکہ موٹر سائیکل کے انجن بھی متاثر ہورہے
ہیں ،عوامی سماجی حلقوں نیصحافیوں کو بتایا کہ سول ڈیفنس کا عملہ منتھلیاں
لے کر خاموش ہے ۔انہوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے پر زور اپیل کرتے
ہوئے کہا کہ بنگلہ دھینگن کو ایرانی پٹرول فروخت کرنے والوں سے پاک کیا
جائے اور ان اسمگلروں کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ
بنگلہ دھینگن میں نہ صرف ایرانی پٹرول کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے بلکہ یہاں
عطائی ڈاکٹروں نے موت گھر بھی کھول رکھے ہیں جہاں غریب مریضوں کو دونوں
ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے
0 comments:
Post a Comment