راجن
پور (کرائم رپورٹر) نواحی علاقہ کوٹلہ احمد میں 8 مسلح افراد کا غریب
بوڑھی محنت کش خاتون کے پلاٹ پر قبضہ ،دوران قبضہ مزاحمت پر بوڑھی خاتون کے
کپڑے پھاڑ دیئے اُس کے بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بوڑھی متاثرہ
خاتون انصاف کے حصول کیلئے ڈسٹر کٹ پولیس آفس پہنچ گئی وزیراعلیٰ پنجاب
انصاف دِلائیں تفصیل کے مُطابق کوٹلہ احمد کی محنت کش خاتون منڑ مائی زوجہ
عبدالکریم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور
اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے اُس نے جمع پونجی سے چھ سال قبل پلاٹ خریدا جس
پر ملزمان مظہر حسین پرویز سلیم فرید بخش نصراللہ وغیرہ نے قبضے کی ٹھان
رکھی تھی ملزمان نے بہانے سے پلاٹ کی دیوار گرادی اور قبضہ جمانا شروع
کردیا جب وہ اور اُس کے بچے مزاحمت کیلئے بڑھے تو مسلح ملزمان نے اُنہیں
تشدد کا نشانہ بنایا اور اُس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور اُسے دھکے دیئے متاثرہ
خاتون کے مطابق اُس نے انصاف کے حصول کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کودرخواست
گذاری ہے خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف سے مُطالبہ کیا ہے
کہ ملزمان بااثر ہیں اس لئے اُسے فوری اِنصاف اور اُس کے بچوں کو تحفظ
فراہم کیا جائے
0 comments:
Post a Comment