راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے
آج صبح سویرے سبز منڈی اور فروٹ منڈی کا معائنہ کیا ۔ سبز منڈی میں مارکیٹ
کمیٹی کے مقرر کردہ نرخ نامے بھی چیک کیئے ۔ ڈی سی ا ونے کہا ہے کہ عوام کو
معیار ی اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لیئے انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار
لا رہی ہے ۔حکومت پنجاب بھی عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیئے اہم اقدامات
کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاہے ضلع انتظامیہ کی سبز منڈی میں نیلامی کی نگرانی
سے عوام کو بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔ ڈی سی او نے دوکا نداروں کو ہدایت
کی ہے کہ مقرر کردہ نرخ کے مطابق عوام کو اشیا ء فراہم کریں
0 comments:
Post a Comment