راجن
پور(کرائم رپورٹر)مسلم لیگ ن کے بااثروڈیرے کا حکم مسلح افرادکی غریب
کسانوں کی ملکیتی آراضی پر قبضے کی کوشش ناکام 4 حملہ آور پولیس کے حوالے
جانی نقصان کا اندیشہ حکومت تحفظ فراہم کرے متاثرین کا مطالبہ راجن پور کی
نواحی بستی محمد رمضان ڈاہا کے رہائشی محمد رمضان ،خادم حسین ،کرم حسین
،غلام یٰسین ودیگراقوام ڈاہا نے میڈیا کو بتلایا کہ عرصہ پچاس سالوں سے
اپنی ملکیتی آراضی کاشت کرتے چلے آرہے ہیں متاثرین کے مطابق مسلم لیگ ن سے
تعلق رکھنے والے سردارمحمد افضل خان دریشک اُن سے یہ آراضی چھیننا چاہتے
ہیں آج سردار محمد افضل دریشک کے حکم پر چار مسلح افرادکاراور ٹریکٹر لے کر
بستی ڈاہا پہنچے اور زمین پر قبضہ کرنا شروع کردیا متاثرین کے منع کر نے
اور شور مچانے پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ شروع کردی متاثرین نے جرات کا
مظاہرہ کرتے ہوئے ان چاروں افراد کو قابو کرلیا اور ون فائیو پر کال کر کے
پولیس بلوا لی تھانہ صدر پولیس نے چاروں ملزمان حراست میں لے کر کاروائی
شروع کردی دوسری جانب متاثرہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ یہ
بااثر سردار اور ہم انتہائی غریب لوگ ہیں یہ ہم سے ہماری ملکیتی آراضی
چھیننا چاہتے ہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ہمارے خاندانوں کو
جانی ومالی نقصان کااندیشہ لاحق ہے جبکہ ملزمان کا ملکیتی ٹریکٹر اب بھی
ہمارے رقبے میں کھڑا ہوا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف
سے فوری انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment