راجن
پور(کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کیمطابق ڈی او
لیبر کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزدوروں کی تنخواہوں کی لسٹ آویزاں کرنے کیلئے
بڑے حروف میں بینر لکھوا کر آویزاں کریں تا کہ مزدور اپنی اُجرت معلوم کر
سکیں۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر ڈی او سی ارشد گوپانگ
نے بھٹہ مزدوروں کے حقوق ، چائلڈ لیبر اور میڈیکل ہیلپ لائن کے تحفظ کے
سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پر ای ڈی او سی ڈی و
فنانس اصغر جلبانی، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ڈی او لیبرناصرالدین
خان مزاری، لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی ، چیئر
میں میڈیکل ہیلپ لائن مولانا علی محمد پرہار، بھٹہ مالکان، اسحاق گبول،
اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی او سی نے ہدایت کی کہ مزدوروں کے بچوں کو
چائلڈ لیبر سے محفوظ کر کے اُن کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر
سوشل سیکیورٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ مزدوروں کیلئے فری ڈسپنسری کھولی
جائے تا کہ وہ طبی سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ ای ڈی او سی ڈی نے لیبر
افسران کو ہدایت کی کہ ایک شکایات سیل قائم کریں تا کہ مزدور اپنے حقوق اور
مسائل کے بارے میں آگاہ کر سکیں۔اِس موقع پر لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے
بتایا کہ دس سے زائد بھٹوں پر مزدوروں کے بچوں کیلئے سکول کھولے گئے ہیں
اور اُن کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ بعد ازاں ڈی او سی نے میڈیکل ہیلپ لائن کے
اجلاس کی بھی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نادار اور غریب لوگ جن کے پاس علاج
معالجہ یا ڈاکٹروں کے پاس جانے کیلئے پیسے نہیں ہوتے اُن کو میڈیکل ہیلپ
لائن کے ذریعے کمیٹی کی سفارشات کے بعد مدد کی جاتی ہے۔ اِس موقع پر اُنہوں
نے تین غریب اور نادار لوگوں کی ہیلپ کیلئے کچھ رقم کا اعلان کیا ، باقی
زیر غور درخواستیں اگلے اجلاس تک محفوظ کر لی گئیں
0 comments:
Post a Comment