راجن
پور(کرائم رپورٹر )راجن پور کے رہائشی دو افراد اور ان کا ایک مہمان مظفر
گڑھ کے حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق راجن پور کے دو
رہائشی اللہ وسایا دریشک ،عطاء اللہ اور ان کا ایک مہمان راجن پور سے
بذریعہ کار احمد پور شرقیہ جا رہے تھے کے مظفر گڑ اور علی پور کے درمیان
کار ایک ٹرالے سے ٹکرا گئی اللہ وسایا اور عظاء اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو
گئے جبکہ ان کے مہمان کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان روانہ کر دیا گیا
وہاں سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وہ بھی جانبر نہ ہو سکا
0 comments:
Post a Comment