Feature Top (Full Width)

Sunday, 18 May 2014

پورس کے ہاتھی اپنی فوج کو روندنے لگے راجن پور تارحیم یا ر خان دریائی سفر عوام کے لئے پل صراط سے بھی کٹھن بن چکا


راجن پور(کرائم رپورٹر) پورس کے ہاتھی اپنی فوج کو روندنے لگے راجن پور تارحیم یا ر خان دریائی سفر عوام کے لئے پل صراط سے بھی کٹھن بن چکا پل نمبر ایک پر یہاں کے با اثر خادم گرانی نامی شخص خود کوعوام دوست لیڈر ایم پی اے کانمائندہ ظاہر کر کے عوام الناس کے لئے دردِ سر بن چکا ہے خاص کر موٹر سائیکل سواروں کی تذلیل کرنے کے لئے دو کارندے تین تین سو روپے پر بھرتی کر رکھے ہیں جو ہر گزرنے والے موٹر سائیکلوں سے پولیس کی طرح انویسٹی گیشن کر تے ہیں ان میں جو بھی کرایہ پر چلانے والا پایا جائے تو انہیں دستِ گریباں ہو کر ان سے موٹر سائیکل چابیاں چھین لیتے ہیں گالم گلوچ کے علاوہ متعدد بار موٹر سائیکلوں کے انجن میں کبھی پانی تو کبھی ریت ڈال کر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ لاری اڈے پر بھی گرانی نے جگا ٹیکس نافظ کر رکھا ہے لاری اڈے پر دوکانیں ماہانہ کی بنیاد پر کرایہ پر چڑھا رکھی ہیں اڈے پر ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی کی جانے لگی۔پل ٹوٹنے کی اطلاع پر کوریج کے سلسلے میں جانے والے صحافیوں نے جب دیکھا کہ گرانی کے کرائے کے غنڈے موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ بد تمیزی کے ساتھ پیش آرہے ہیں کرائے کے غنڈے ایک 70 سالہ محنت کش بزرگ جو بچوں کا پیٹ پالنے کی غرض سے کرایہ پر موٹر سائیکل چلاتا ہے اس کے گریبان سے پکڑ کر اسے ذلیل کر رہے تھے ،صحافیوں نے اس بزرگ کی مدد کرنے کے لئے انہیں پیار سے سمجھانا چاہا ان کے نہ ماننے پر جب کیمرہ آن کیا تو انہوں نے فرارہونا بہتر سمجھا ،مگر کچھ ہی دیر بعد ان کے لیڈر گرانی کی صحافیوں کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی اور سنگین نتائج سے بھگتنے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا۔ صحافیوں کے مطابق کوٹ مٹھن پتن پر ہر سال گرمیوں میں اسی غنڈے کی آشیر باد سے اوو رلوڈ نگ اور دوگنا کرایہ وصولی پر کشتیاں چلائی جاتی ہیں ۔اوور لوڈنگ کی بنا پر ہر سال کشتیوں کو حادثے پیش آتے ہیں ۔اس بار میڈیا کی بھر پور کوشش سے ہیلپ لائن میڈیا ٹیم کی جانب سے پتن پر میٹر ون فری سروس کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے گرانی سخت کرب میں مبتلا ہوچکا ہے اسکی لاکھوں روپے کی آمدنی ڈوپتی نظر آرہی ہے اس لئے وہ مختلف حربے استعمال کر کے صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں بند کرانے کی دھمکیاں دینے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔جبکہ ہیلپ لائن میڈیا ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی غنڈے لفنگے یا بد معاشوں سے خوف کھانے والے نہیں عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے لئے فری سروس کے لئے کام جاری رہے گا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers