Feature Top (Full Width)

Monday, 15 June 2015

فرمانروائے ابوظہبیکی طرف سے مستحقین میں 1 لا کھ 35 ہز ار آٹے کے تھیلے تقسیم

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 2003ء سے ہر سال مسلسل ماہ رمضان المبارک کی آمد میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، صدر متحدہ عرب امارات و فرمانروائے ابوظہبی، کی طرف جانب سے راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، واشک اور خاران کے اضلاع کے ضرورت مند باشندوں میں اشیائے خوراک کی مفت تقسیم کی جارہی ہے۔ اس مرتبہ بھی 2015ء کے رمضان المبارک کے دوران ایک لاکھ پینتیس ہزار 20کلوگرام آٹے کے تھیلے ضلع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، واشک اور خاران میں ضرورت مند باشندوں کے درمیان اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تقسیم کیے جارہے ہیں۔شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے اِس مشفقانہ امدادی اقدام سے ضلع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، واشک اور خاران کے مستحقین کو رمضان المبارک میں اُن کی ضرورت کے وقت بہت سہارا ملتا ہے، جس کے لیے ان اضلاع کے مقامی باشندے اور معززین شہر وعلاقہ اُن کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں اور اُن کی کوششوں کو سراہتے ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers