Feature Top (Full Width)

Monday, 22 June 2015

سخت محنت اور جدوجہد سے ہی منزل کا حصول ممکن ہوتا ہے غازی امان اللہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سخت محنت اور جدوجہد سے ہی منزل کا حصول ممکن ہوتا ہے ‘ نوجوانوں کو اپنے خیالات پاکیزہ رکھنے چاہیءں اور اپنی تمام تر توجہ حصولِ علم پر مرکوز رکھنی چاہیئے۔ والدین اور اساتذہ کرام کی دعائیں بھی کامیابی و کامرانی کا باعث بنتی ہیں۔ یہ باتیں غازی امان اللہ ڈی سی او راجن پور نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے تیرہ طلباء وطالبات اور اساتذہ میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے انعامی چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر کہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے طلباء و طالبات کی شاندار کامیابیوں کو سراہا اور ان کے اساتذہ کرام کو بھی شاباش دی۔ انہوں نے کالج کے پرنسپل پروفیسر نذیر سکھانی کی طلباء و طالبات کے لئے خدمات اور انہیں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پر ان کی خصوصی طور پر تعریف کی۔ اس سے پہلے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے پرنسپل پروفیسر نذیر سکھانی نے کالج کے طلباء و طالبات کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ کالج ہذا پچھلے پانچ سے مسلسل پورے پنجاب میں امتیازی پوزیشن حاصل کرتا آرہا ہے اور اسٹوڈنٹس انرولمنٹ میں صوبہ بھر میں راولپنڈی کے بعدراجن پور دوسرے نمبر پر ہے۔ ۔ ڈی سی او راجن پور نے ذہین طلباء و طالبات کو حکومت پنجاب کی طرف سے چیک اور اے ٹی ایم کارڈ بھی تقسیم کئے انہوں نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے سالانہ امتحان 2014ء میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ فریحہ عارف کو کیش ایوارڈ اور ٹرافی سے بھی نوازا۔ آخر میں کالج کے پرنسپل ‘ اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی طرف سے ڈی سی او راجن پور کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers