Feature Top (Full Width)

Saturday, 27 June 2015

نوجوانوں کیلئے صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا محکمہ بہبودآبادی کے افعال میں ایک اہم فعل ہے خواجہ محسن رسول

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر))نوجوانوں کیلئے صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا محکمہ بہبودآبادی کے افعال میں ایک اہم فعل ہے ۔یہ باتیں خواجہ محسن رسول ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راجن پور نے عالمی یوم آبادی کے حوالہ سے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راجن پور ارشاد فرید بھٹہ ، معززین علاقہ ، نوجوان سپورٹس من کی بیشمار تعداد بھی موجود تھے۔خواجہ محسن رسول نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں میں صحت مند تفریح اور ذہنی نشوونما کیلئے ضروری ہے ہمارے ادارے اس قسم کے پروگرامز کا انعقاد کرتے رہیں ۔ یہ فائنل میچ ڈیرہ غازیخان کی ایک ٹیم پاک کریسنٹ والی بال کلب اور جام پور کی ایک ٹیم ٹاپ سٹارز والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا۔ یہ مقابلہ بہت دلچسپ رہا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہت ہی محنت سے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹاپ سٹارز کلب نے اس میچ میں زیادہ اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کو اپنے نام کر لیا۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں تحائف اور جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔ اہل علاقہ نے محکمہ بہبود آبادی کے اس طرح اقدامات کو سراہا ۔خواجہ محسن رسول ڈی او پاپولیشن ویلفیئر راجن پور نے شرکاء کو بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی ضلع راجن پور آئندہ بھی اس طرح کے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers