راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کوئٹہ میں سرائیکیوں کی ٹارگٹ کلنگ نام نہاد بلوچستان
گورنمنٹ اور تخت لاہور کے چہرے پر بدنماداغ ہے۔ سرائیکیوں کا قتل عام
بلوچستان کے نام نہاد بلوچ سرداروں کی ایماء پر ہو رہا ہے ۔
کامریڈعبدالکریم ڈمر ہ سربراہ سرائیکیستان قومی انقلابی پارٹی کے مرکزی
دفتر میں پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں سرائیکیوں
کی ٹارگٹ کلنگ نام نہاد بلوچستان گورنمنٹ اور تخت لاہور کے چہرے پر
بدنماداغ ہے ۔ سرائیکیوں کا قتل عام بلوچستان کے نام نہاد بلوچ سرداروں کی
ایما ء پر ہو رہا ہے جو کہ بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔
تخت لاہور سازش کے ذریعے سرائیکیوں اور غیوربلوچ عوام میں نفرت پیداکررہاہے
جس کے بارے میں بلوچستان کے قوم پرست لیڈروں کو شعوری مہم چلانے کی
اشدضرورت ہے ۔ کیونکہ ان دونوں اقوام کے دکھ سکھ سانجھے ہیں ۔ تخت لاہور
مال روڈ پر اگرکتا بھی زخمی ہو جائے تو نام نہاد خادم اعلیٰ موقع پر پہنچ
جاتے ہیں جبکہ سرائیکیوں کا قُتلا م بھی ہو جائے تو خادم اعلیٰ پر جوں تک
نہیں رینگتی جو کہ تخت لاہور کا سراسر سرائیکیوں بلکہ پورے سرائیکی وسیب کے
ساتھ تعصبانہ رویہ ہے ۔ جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ جیسا کہ شریفوں نے
بجٹ پیش کیا تخت لاہور سات دہائیوں سے سرائیکی قوم کا ثقافتی ، معاشی،
جغرافیائی، لسانی اور مذہبی وغیرہ استحصال کررہاہے۔ جس کا ثبوت حالیہ بجٹ
ہے ۔ جس میں سرائیکی وسیب یکسر نظراندازکردیاگیاہے اور لاہور کے پٹھیوں
،وڈیروں، سرمایہ داروں کو خوش کیا گیاہے۔ یہ بجٹ مستردکرتے ہیں یہ غریب کش
بجٹ ہے۔ آخر میں کامریڈعبدالکریم ڈمرہ نے خواجہ غلام فریدکوریجہ SQIکے
سربراہ کو بہاولپور میں کامیاب دھرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تخت
لاہور کو درندوں کے تو حقوق کی فکرہے لیکن انسانوں کی نہیں اس لئے انسانوں
کو زبردستی بے گھر جب کہ ورلڈ لائف کے جانوروں اور درندوں کو انسانوں پر
ترجیح دے رہاہے۔ اس موقع پر سرائیکیستان قومی انقلابی پارٹی کے کارکنان کے
علاوہ سول سوسائٹی کی کافی تعدادموجودتھی
0 comments:
Post a Comment