Feature Top (Full Width)

Monday, 15 June 2015

مودی کے بیان کے بعد بھارت کے ساتھ تجارت کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں خالد پرویز

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تاجر کے سر پر تاج ہے مودی کے بیان کے بعد بھارت کے ساتھ تجارت کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں بچوں کو دودھ پلانے پر بھی ٹیکس ہے سیل ٹیکس کا نفاذ نہیں ہونے دیں گئے اور نہ ہی بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس دیں گئے ہڑتال کی کال دیں گئے آنے والا وقت تاجر برادری کیلئے مشکل ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی عہدیداروں نے راجن پور میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ انجمن تاجران پاکستان کی سب سے بڑی اور طاقتور غیر سیاسی جماعت ہے تاجرپاکستان کے اصل وارث ہیں سیاستدان قوم اور تاجروں کو تقسیم کرتے ہیں تاجر پیسے بھی دیتا ہے اور ڈنڈے بھی کھاتا ہے نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان کو چلایا جا رہا ہے چوروں کو کھلی چھٹی ہے جہاز منگوانے اور بڑی انڈسٹری لگانے پر کوئی ڈیوٹی نہیں جبکہ غریب طبقہ پر ٹیکسوں کی بھر مار ہے ٹریڈ برباد ہو چکی ہے گیس اور بجلی پر سبسڈی کا خاتمہ ظالمانہ اقدام ہے تاجر برادری پر کالے قوانین کا نفاذ نہیں ہونے دیں گئے نئے ٹیکسوں سے رشوت کا دروازہ کھلے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا پانی بند کرنے اور نہتے مسلمانوں کا خون بہانے والے مودی کے بیان کے بعد ہندوستان کے ساتھ تجارت پر لعنت بھیجتا ہوں آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری عبدالرزاق ببر نے کہا کہ سیل ٹیکس کا نفاذ نہیں ہونے دیں گئے انڈیا کوچیف آف آرمی نے جواب دیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں محصول چونگی،ضلع ٹیکس کا خاتمہ اور انکم ٹیکس کی سادہ اسکیم آل پاکستان انجمن تاجران نے متعارف کرائی تھی ۔چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ وڈیروں پر ٹیکس نہیں لیکن بچوں کو جو دودھ پلاتے ہیں اس پر پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے تاجروں پر 35سے 40ٹیکس عائد ہیں زیرواشاریہ ون پرسنٹ ٹیکس نہیں دیں گئے ہڑتال کریں گئے جنوبی پنجاب حد سے زیادہ محرومی کا شکار ہے موجودہ حکمرانوں نے پورے جنوبی پنجاب کو صر ف میٹرو بس کا ایک میگا پراجیکٹ دیا ہے ساڑھے تین سو کے صوبائی ترقیاتی بجٹ میں سے ایک سو پچاس ارب جنوبی پنجاب کو دیے ہیں جن کی تفصیل نہیں دی گی ماضی میں بھی ایک سو تیس ارب دے کر چالیس ارب واپس لیے گئے نو منتخب ضلعی صدر انجمن تاجران راجن پور نے کہا تاجر برادری کے مفادات کو ہر صورت دفاع کریں گئے تاجر تنظیموں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں زین العابدین نے کہا کہ تاجروں کے ٹیکسوں سے سرکاری ملازم عیاشی کرتے ہیں جاوید میمن ضلعی صدر سکھر (سندھ)نے کہا کہ تاجر برادری ملک کا پیہہ روا رکھنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے امن و امان کے حوالے سے بھی تاجر برادری پریشانی کا شکار ہے۔آصف حبیب جھکڑ نے کہا کہ 2010 ؁کے سیلاب میں تاجر برادری کا کردار لائق تحسین رہا۔رانا محمد حنیف ضلعی صدر بکھرنے کہا تاجر برادری کے اتحاد کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی،واحد بخش باوری ضلعی صدر لیہ نے کہا تاجر کے سر پر تاج ہے اور یہ پیغمبرانہ پیشہ ہے امان اللہ قریشی اور ملک ریاض احمد ضلعی صدر انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان نے کہا تاجر 5مہنگا بیچے تو بھاری جرمانہ اور قید کی سزائیں دی جاتی ہیں افسر شاہی روزانہ لاکھوں کی کرپشن کرتی ہے تو کچھ نہیں ہوتا ڈسٹرکٹ بار راجن پور کے صدر چوہدری نعیم ثاقب، شیخ اختر حسین ضلعی صدر بہاولنگر،بلال کھوکھر،طارق جاوید،اور رانا محمد اصغر نے بھی خطاب کیا تقریب کا آغاز حافظ محمد بلال نے تلاوت قران پاک سے کیا معروف نعت خواہ ڈاکٹر شکیل احمد شاہ نے نعت رسول مقبول ﷺپیش کی۔نو منتخب تحصیل صدر سمیع اللہ، جنرل سیکریٹری شاہد لطیف، سٹی صدر چوہدری زبیر احمد،مرکزی رہنما چوہدری طارق،ضلعی چیئر مین رانا اصغر،سرپرست اعلی عبدالمالک،نائب چیئر مین سردار محمد یوسف گبول بھی اسٹیج پر موجود تھے۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض میاں ریاض ثاقب نے سر انجام دیے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers