Feature Top (Full Width)

Sunday, 28 June 2015

شہری کی درخواست پرراجن پور کے بدنام میٹر ریڈر کلرک عبدالسمیع کے خلاف فوری تحقیقات کرنے کے احکامات جاری

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) منسٹری واٹر اینڈ پاور نے شہری کی درخواست پرراجن پور کے بدنام میٹر ریڈر کلرک عبدالسمیع کے خلاف فوری تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں بیسوں لوگوں کی شکایات موصول ہونے پر میٹر ریڈر کلرک کو راجن پور سے جام پور تبدیل کر دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق راجن پور میں ہر ماہ لاکھوں یونٹ چوری ہو رہے ہیں امسال ماہ مئی میں دو لاکھ یونٹ چوری کیے گئے بجلی چوری میں میپکو اہلکاروں ملوث ہیں ایسی ہی ایک شکایت ایک شہری کی طرف سے منسٹری و ا ٹر اینڈ پا ور کمپلینٹ سیل اسلا م آبا د کو موصول ہوئی جس پر منسٹری واٹراینڈ پاور نے ایس ای میپکو ڈیرہ غازی خان کو کلرک مذکور کے خلاف فوری طور پر انکوائری کرنے اور فوری انکوئری رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔علاوہ ازیں میپکو افسران نے ان شکایات پر میٹر ریڈر کلرک کا تبادلہ فوری طور پر راجن پور سے جام پور کر دیا ہے تاہم میٹر ریڈر کلرک نے تبادلے کے احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے شکایات کنندگان نے ایس ای میپکو ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تبادلہ کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرایا جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers