Feature Top (Full Width)

Monday, 22 June 2015

لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات مہیا کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے غازی امان اللہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات مہیا کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ریسکیو1122کی عوام کو ایمر جنسی میں طبی سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ریسکیو1122 کی رہبر پوسٹ کا افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ رہبر پوسٹ کے قیام کا مقصد ریسکیو1122اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان اہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ ایمر جسنی کی صورت میں ہنگامی صورتحال کو احسن طریقہ سے انجام دیا جا سکے اور مریضو ں کو بروقت طبی سہولتیں میسر ہو سکیں اس موقع پر ریسکیو1122 کے ضلعی افسر ڈاکٹر محمد اسلم نے انتظامیہ کو رہبر پوسٹ کے متعقلق بریفنگ دی ۔تقریب میں ای ڈی او صحت ، ڈی ایچ او ، ایم ایس او ر دوسرے محکموں کے افسران اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers