راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گذشتہ ماہ مئی کے دوران راجن پور گرڈ اسٹیشن کے فیڈروں
سے 20لاکھ یونٹ بجلی چوری کی گئی ۔میپکو افسران نے سیاسی شخصیات کو ملوث
قرار دے دیا ۔تفصیل کے مطابق امسال ماہ مئی میں راجن پور میں 72لاکھ یونٹ
بجلی استعمال کی گئی مگر ریڈنگ 52لاکھ یونٹ پائی گئی اسی طرح خدشہ ہے کہ
20لاکھ یونٹ بجلی چوری کی گئی ہے اتنی بڑی چوری کا سراغ لگانے کیلئے
ایکسیئن میپکو راجیش کمار راٹھی کی زیر صدارت متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی
اوز کا ایک اجلاس منعقد ہوا ذرائع نے بتایا کہ چوری شدہ یوٹ صارفین پر
ڈالنے کی تجویز بھی زیر غور آئی مگر تاخیر کے سبب اسے ناقابل عمل قرار دیا
گیا کیونکہ میٹروں کی ریڈنگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے ۔اس موقع پر ایس ڈی
او سب ڈویژن راجن پور عبداللطیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سیاسی شخصیات اس میں ملوث ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی بجلی چوری کے
ملزمان کو پکڑا جاتا ہے ایم این اے اور ایم پی اے کی مداخلت پر ملزمان کے
خلاف کاروائی نہیں ہو پاتی جس کے باعث بجلی چوری کے واقعات پر قابو پانا
ممکن نہیں رہا۔
0 comments:
Post a Comment