Feature Top (Full Width)

Sunday, 28 June 2015

رمضان المبارک میں غریب مساکین لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہےخواجہ علی معین کوریجہ

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )رمضان المبارک میں غریب مساکین لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور خصوصاً رمضان المبارک میں دربارفریدؒ پر ملک بھر سے آنے والے ہزاروں زائرین کو سحری اور افطاری پیش کر رہی ہے۔اور اس میں مخیر حضرات کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار خواجہ علی معین کوریجہ نے ضلع راجن پور کی معروف سماجی سیاسی شخصیت سردار عظمت خان دریشک سے گفتگو کے دوران کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام دکھی انسانیت کی خدمت کا عظیم درس دیتاہے۔اور ماہ رمضان مقدس ترین مہینہ ہے اور خوشیوں برکتوں اور رحمتوں کامہینہ ہے ۔اس ماہ مبارک میں غریب غرباء مساکین لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے اور دل کھول کر مدد کرنی چاہیے ۔خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن سجادہ نشین دربارفریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی زیر سرپرستی دربارفریدؒ پر روزانہ سحری و افطاری کے بہترین انتظامات کیے ہوئے ہے۔اس موقع پر سردار عظمت خان دریشک نے کہاکہ خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کی فلاحی مذہبی اور روحانی خدمات کو دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے انشاء اللہ ہم اس نیک عمل اور دکھی انسانت کی خدمت کیلئے خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کے ہمیشہ ساتھ ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے خواجہ علی معین کوریجہ و دیگر کے ساتھ دربارحضرت خواجہ غلام فریدؒ پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ان کی دستاربندی بھی کرائی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers