Feature Top (Full Width)

Monday, 1 June 2015

ضلع راجن پور جیسے غریب علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کردیا ہے مبارک علی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو ادارہ آگاہی مبارک علی نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور جیسے غریب علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کردیا ہے پروگرام کا مقصد غریب عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے ادارہ آگاہی مقامی افراد کو ہنر مند بنا نے کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کے لئے اُنہیں مالی امداد بھی فراہم کررہا ہے تاکہ غریب خاندا نوں کے سربراہان باعزت روزگار کما کر اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ترقی وخوشحالی کے سفر کے پروگرام کے ایک سال مکمل ہونے پر مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی ،سید اقبال غونث گیلانی ،قطر چیرٹی کے وقاص احمد،این آرایس پی کی حسینہ بلوچ ،مسلم ایڈ کے بابر علی ،خواجہ فرید فاؤنڈیشن کے خواجہ کلیم کوریجہ ،خواجہ غلام فرید کوریجہ نے بھی اپنے خطاب کے دوران آگاہی اور نور لوکل سپورٹ کی کارکردگی کوسراہا قبل ازیں پراجیکٹ کوآرڈنیٹر آگاہی عتیق الرحمان ،انعام اللہ نے ایک سالہ کارکردگی بارے بریفنگ دی تقریب میں یونین کونسل نور پور مچھی والا کے رہائشیوں اور نور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب کے دوران مقامی گلوکاروں اور فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو لطف اندوز کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers