Feature Top (Full Width)

Monday, 22 June 2015

بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کی کمی اس ملک کا بہت بڑا المیہ ہے خواجہ محسن رسول

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کی کمی اس ملک کا بہت بڑا المیہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خواجہ محسن رسول نے صحت مند بچوں کے مقابلہ کی ضلعی لیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااُن کا کہناتھا کہ پاکستان کے ہر فرد کو اس مسئلہ کی اہمیت اور اس کے حل پر سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ کام صرف ایک ڈیپارٹمنٹ تک محدود نہیں ہے ۔ اس میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے ذمہ دار پاکستانیوں کو سوچنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کی بہتات سے نہ صرف وسائل میں کمی کا مسئلہ سامنے آتا ہے بلکہ ماں اور بچے کی صحت بھی بہت حد تک متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے روز بروزمیٹرنل اموات اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس تقریب سے قبل یونین کونسل لیول اور تحصیل لیول کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ آخر میں ضلعی سطح پر ایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس مقابلے میں سبطین علی ، محمد عزیر اور حانیہ حمزہ بالترتیب اول دئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ارشاد فرید بھٹہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں شہر کے معززین ، ڈاکٹرز ، اساتذہ اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers