Feature Top (Full Width)

Thursday, 4 June 2015

اشتہاری سرکاری فرائض ادا کیے بغیر سرکاری خزانے سے تنخواہ لیتا رہا

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایک اشتہاری ملزم کئی سالوں سے سرکاری فرائض ادا کیے بغیر سرکاری خزانے سے تنخواہ لیتا رہامگر پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کبھی کوشش نہ کی۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسلرراجن پور کے کلرک عبدالغفار گوپانگ پر 2010 ؁ میں انٹی کرپشن پولیس نے 45لاکھ روپے کے فرضی بل منظور کرا کر سرکاری خزانے سے نکلوانے کا مقدمہ درج کیا تھا ۔مگر اسے کبھی گرفتار نہ کیا گیا تاہم اسے اشتہاری ڈکلیئر کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ ملزم اس پورے عرصے میں تنخواہ لیتا رہا اور اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کرتا تھا ۔سرکاری افسران کے دفاتر میں بھی اس کا آنا جانا تھا ۔جس وقت اسے گرفتار کیا گیا اس وقت بھی وہ ایک ضلعی افسر کے دفتر میں بیٹھا تھا مذکورہ افسر نے اس کی گرفتاری پر مزاحمت بھی کی تاہم انٹی کرپشن پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب رہی اور غبن کیے گئے 45لاکھ روپے کی برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers