Feature Top (Full Width)

Monday, 8 June 2015

محکمہ تعلیم میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا ڈی سی او راجن پور

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو ر ٹر ) کوئی بھی قوم تعلیمی میدان میں ترقی کیئے بغیر مہذب اور ترقی یافتہ نہیں بن سکتی ۔ اساتذہ قوم کے معمار ہونے کے ناطے انہیں چاہیئے کو وہ بچوں کی تعلیم وتربیت اور تعلیمی نظام کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئیے اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ تعلیم کی کار کر دگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران پرزور دیاکہ وہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز اور موثر بنا ئیں ۔ اور افسرا ن کو چا یئے کہ وہ باہمی ورکنگ ریلشن شپ کے ذریعے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پڑھو پنجاب بڑھو پر ہر صورت عمل کر نے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔اس موقع پر ای ڈی او تعلیم اور ڈی ایم او نے ڈی سی او کو محکمہ تعلیم کی کارکردگی کی تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر محکمہ تعلیم کے تمام افسران بھی موقع پر موجود تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers