راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) رمضان پیکج پر سختی سے عملدرآمد کا حکم،
ناجائز منافع خوروں اور مہنگائی کے ذمہ داروں کو بھاری جرمانے کئے جائیں
گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے صبح سویرے سبزی
و فروٹ منڈی میں ریٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد
گوپانگ ،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ابراہیم راشداور مارکیٹ کمیٹی کے
دیگر متعلقہ افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔بعد ازاں ڈی سی او راجن پور
نے ضلع بھر میں قائم پانچ رمضان بازاروں کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی
اور متعلقہ افسران کو رمضان بازاروں میں اشیاء خورد نوش کے ساتھ ساتھ گوشت
اور انڈوں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے
کہا کہ حکومت پنجاب اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکج دے رہی ہے۔انہوں نے
تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی مانیٹرنگ کو
موثر بنائیں اور اشیاء خورد نوش وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں۔ اس موقع
پر اے ڈی سی ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایس پیز ،ای ڈی اوز بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment