راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر خواتین میں انچارج سنٹر
من ما نیاں کر نے لگی ،مستحق بچیوں کو داخل کرنے کی بجائے سفارشی اور بااثر
افراد کے کہنے پر طالبات کو داخل کرنے کا الزام وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد
شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ راجن پور کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب
،وزیر صنعت ،جی ایم ٹیوٹا سمیت اعلیٰ حکام کے نام درخواستوں میں الزام
عائد کیا ہے کہ زونل منیجر ٹیوٹا ناظر نیازی کی آشیر باد سے راجن پور
خواتین سنٹر پر تعینات صبا امبر نے ناجائز اختیارات استعمال کرنا شروع
کردیئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں وظیفہ کی رقم ہونے
کے ناطے سفارشی افراد کی لسٹ پر داخلہ کیا گیا جبکہ غریب اور نادار بچیاں
سفارش نہ ہونے کے باعث داخل نہ ہوسکیں سنٹر میں ٹریننگ میٹرئیل میں بھی خور
د برد کی جارہی ہے سنٹر میں ٹھنڈا پانی نہ ہونے کے باعث طالبات کو پریشانی
کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سنٹر اخراجات کی مد میں ڈی ڈی او پاورز نہ
رکھنے کے باوجود سنٹر انچارج خورد برد میں مصروف ہے شہریوں کا مزید کہنا
تھا کہ جب سے صبا امبر نے انچارج کا عہدہ سنبھالا ہے سنٹر میں غیر متعلقہ
مرد افراد کا بھی آنا جانا رہتا ہے جبکہ زونل منیجر ناظر نیازی اس کی مکمل
پشت پناہی کررہے ہیں سننے میں آیا ہے کہ کمیشن نہ ملنے کے باعث پلان اور
این آرایس پی کے ساتھ سہ ماہی پروگرام کا معاہدہ بھی نہیں کیا جس سے بچیاں
ہنر سیکھنے اور وظیفہ سمیت ٹول کٹ حاصل کرنے سے بھی محروم رہی ہیں عوامی
وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیرصنعت پنجاب ،جی ایم ٹیوٹا اور ڈی جی
اینٹی کرپشن پنجاب سے نوٹس لینے اور حقدار بچیوں کو سنٹر میں فوری داخلہ کو
یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment