راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اُمیدوارصوبائی اسمبلی وراہنماء پی پی پی سردار محمد
یوسف خان گبول نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اعلیٰ درجے کی
سیاستدان اور حکمران تھیں انہوں نے حکومت اس انداز سے چلائی کہ بڑے سے بڑے
حکمران بھی حیران رہ گئے بے نظیر بھٹو نے اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو
کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کا نام روشن کیا بے نظیر کی خدمات کا جتنا
بھی اعتراف کیا جائے کم ہے یہ بات اُنہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی 62 ویں
سالگرہ کے حوالے سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ اب
بے نظیر بھٹو کے مشن کو بلاول بھٹو زرداری ہی آگے بڑھائیں گے کارکنان بلاول
بھٹو کے اشارے پر اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment