راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پورے پاکستان میں اس وقت بارہ ہزار سے زائد
بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز چل رہے ہیں اور اس وقت تمام اساتذہ بیسک
ایجوکیشن کمیونٹی سکولز ٹریننگ حاصل کررہی ہیں ، پنجاب بھر میں 5600سے
زائد اساتذہ کام کررہی ہیں جو اپنے اپنے علاقے کے out of school children,
Dropout اور Missoutکو سکولز میں لے کر آتی ہیں تاکہ وہ اس ملک کے مفید
شہری بن سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار ٹرینگ کوارڈینیٹر علی مراد رند حکومت
پاکستان ، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ، بیسک ایجوکیشن کمیونٹی
سکولز پنجاب کے زیر نگرانی گورئمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین راجن پور میں
ریفریشر کورس کی ٹریننگ کے دوران کیا۔ جس میں ضلع بھر کی 202اساتذہ کو
تربیت دی گئی ، اس تربیتی پروگرام میں نئے سلیبس کے مطابق تمام مضامین کو
تفصیلی پڑھایا گیا، روزبروز کے تعلیمی معیا ر میں تبدیلیوں کو کمیونٹی
سکولز میں متعارف کروانے کے لئے تمام سبجیکٹ سپیشلسٹس نے گروپ ورک اور
پرزنٹیشنز کے ذریعے تمام اساتذہ میں اعتماد اور جدت پسندی کو اجاگر کیا ۔
سکول میں پڑھنے والے بچوں کو مہیا کردہ ماحول کے مطابق زیادہ سے زیادہ
تعلیم سے آراستہ کرنے کا ہنر دیا گیا۔ ۔ دوران ٹرنینگ اساتذہ نے مختلف
ماڈلز بناء کر اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا اور جو سیکھا اْس کو low cast
A/VAids سے اْجاگر کیا ۔شرکا ء ٹرینگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
کہا کہ ایسی ٹرینگ ہرسال ہونی چاہیے کیونکہ ایسی ٹرینگ سے ہم تمام اساتذہ
روز بروز تعلیمی جدت کو اپنے سکولز میں عمل درآمد کرنے میں مدد ملتی ہے،
انھون نے مذید کہا کہ تمام ٹرینر ز نے بہت اچھے اور ماحول کے مطابق مثالوں
سے ہمیں وہ تمام ٹاپکس سمجھا ئے جو ہمیں دوران سکول مشکلات پیش کرتے تھے ۔
ریفریشر کورس کو ڈی او کالجز کلیم قریشی ، پرنسپل وومن ڈگری کالج شاہینہ
ناز، ڈویژنل انچارج عتیق الرحمان مزاری ، ڈسٹرکٹ انچارج نذیر احمد جام نے
وزٹ کیا اور اساتذہ کی کاوشوں کو بہت سراہا، اس موقع پر بیکس کی پارٹنر این
جی اوز کے نمائندے ستار خان دریشک، میمونہ پروین، حنیف دریشک، منیر خان
جسکانی ، سبطین خان جسکانی ، کنور کمال اختر ، فخر جہا ں بخاری، محمد نواز ،
محمد اصغر ، فرحان اصغر اور مستغیر حسین شاہ موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment