Feature Top (Full Width)

Sunday, 7 June 2015

گذشتہ شب شدید بارش کے باعث ضلع راجن پور میں سینکڑوں بجلی کے میٹر جل گئے

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گذشتہ شب شدید بارش کے باعث ضلع راجن پور میں سینکڑوں بجلی کے میٹر جلنے کی اطلاعات ہیں بتایا گیا ہے کہ راجن پور سٹی میں ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے جس کے سبب ان کے کنکشن منقطع ہو جانے سے ان کے گھر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں بیسوں صارفین نے الزام لگایا ہے کہ 8ماہ قبل بارش کے سبب جلنے والے میٹروں کا ایم سی او ابھی تک نہیں کیا گیا صارفین دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں بااثر لوگوں نے کنڈیاں لگائی ہوئی ہیں یا پھر میپکو اہلکاروں کو رشوت دیکر ناجائز کنکشن حاصل کر رکھے ہیں متعلقہ اہلکاروں نے اپنے موبائل بھی بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوتا ۔ان صارفین نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف،وفاقی وزیر خواجہ آصف اور عابد شیر علی سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کے بغیر زندگی گزارنے کو تصور نہیں کیا جا سکتا چھوٹے چھوٹے بچے تکلیف دہ مراحل سے گزر رہے ہیں انسانی بنیادوں پر ان کے کنکشن بحال کیے جائیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers