Feature Top (Full Width)

Monday, 1 June 2015

ہمت ویلفئیر فاؤنڈیشن کروڑوں روپوں کا فراڈ کے مقدمہ کے سامنا کرنے کے بعد سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے پھر منظرعام پر آگئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہمت ویلفئیر فاؤنڈیشن کروڑوں روپوں کا فراڈ کے مقدمہ کے سامنا کرنے کے بعد سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے پھر منظرعام پر آگئی سستا گھی اور راشن فراہم کر نے کے بہانے دیہی اور شہری علاقوں کے رہائشیوں سے لوٹ مار جاری ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کارندے سادہ لوح شہریوں کو جھانسہ دے کر لوٹ مار کرنے لگے ڈی جی سوشل ویلفئیر پنجاب کرپٹ آرگنائزیشن کے خلاف کاروائی کرے یہ باتیں راجن پور کی رہائشی خواتین منظور بی بی ،سعید بی بی ،زیب النساء ،وحیدہ بی بی ،مسرت نور،شازیہ خان ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں خواتین کا کہنا تھا کہ ہمت ویلفئیر کے انچارج نجیب اللہ نے بودلہ کالونی میں ایک کوٹھی کرائے پر لے رکھی ہے جہاں سستے راشن گھی ،چینی اور آٹا کی فراہمی کے نام پر شہریوں کو بے وقوف بنا کر اُن سے پیسے اینٹھے جارہے ہیں ہر سائل کو دو نئے گاہک لے آنے کی ہدایت کی جاتی ہے نئے آنے والے گاہکوں سے بھی راشن کے نام پر پیسے وصول کئے جارہے ہیں متاثرہ خواتین کے مطابق پہلے بھی لون کے نام پر اس آرگنائزیشن نے چار کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا اور پولیس آفیسران سے مبینہ مک مکا کے بعد اس فراڈیئے نے اب دوبارہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹنا شروع کررکھا ہے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اس کرپٹ آرگنائزیشن کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ترجمان ہمت فاؤنڈیشن کا موقف میں کہنا تھا کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں غریب شہریوں کو سستے داموں راشن فراہم کررہے ہیں لوٹ مار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers