Feature Top (Full Width)

Saturday, 27 June 2015

اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے غا زی امان اللہ




راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اشیاء خورد نوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر ریٹس چیک کریں زیادہ ریٹس وصول کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی اما ن اللہ نے راجن پور میں رمضان بازاروں کے انتظامات کے بارے میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان کو جیل کیا جائے اور لوگوں کو اشیاء خوردنوش سستے داموں فراہم کرنے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے انہوں نے متعلقہ آفسران کو ہدایت کی کہ اشیاء کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اس سے قبل راجن پور رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اورتمام افسران کی جانفشانی اور دلجمعی سے فرائض کی ادائیگی کو سراہا اس دوران صفائی کی معمولی نقائص صورتحال پر انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہار اور انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی خصوصی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے بھی اشیاء کی سستے داموں فراہمی کا استفسار کیا۔ لوگوں نے اشیاء کی فراہمی کیلئے کئے گئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی اور ڈی سی او کا شکریہ ادا کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers