Feature Top (Full Width)

Monday, 15 June 2015

اکاؤنٹ آفسراجن پور کے کلرک کو موٹر بوٹس سے اتار کر فائر کر کے قتل کر دیا

را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )اکاؤنٹ آفسراجن پور کے کلرک کو موٹر بوٹس سے اتار کر فائر کر کے قتل کر دیا مقتول کا بیٹا چند ماہ قبل ہونے والے ایک قتل کی واردات میں ملوث تھا پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ۔تفصیل کے مطابق اکاؤنٹ آفس راجن پور کے کلرک محمد عبداللہ کو دو نامعلوم افراد نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ ضلع رحیم یار خان جانے کیلئے نشتر گھات فیری سروس کی ایک موٹر بوٹس پر سوار ہوا۔دو ملزمان جو کہ کالے رنگ کے موٹر سائیکل 125پر سوار تھے نے مقتول عبداللہ کو موٹر بوٹس سے اتارا اور زمین پر لٹا کر دو فائر کر کے قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ مقتول کا ایک بیٹا راشد چند ماہ قبل بستی شیر علی راجن پور کے رہائشی فرسٹ ائیر کے طالب علم محسن کے قتل میں ملوث تھا اور ضمانت پر رہا ہو گیا تھا مقتول عبداللہ کا خاندان بستی شیر علی سے نقل مکانی کر گیا تھا ۔شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مقتول طالب علم محسن کے ورثاء نے قتل کا بدلہ لینے کیلئے باپ کو قتل کیا ہے تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش میں پولیس کی متعدد پارٹیوں کو روانہ کر دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers