راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،مسلح افراد کی شہری کی ملکیتی زمین پر
قبضہ کرنے کی کوشش ناکام،اہلِ علاقہ کواکٹھا ہوتے دیکھ کر ملزمان اسلحہ
لہراتے ہوئے فرار ،شہری کی تھا نہ سٹی کو کاروائی کے لئے درخواست ،اہل
علاقہ کا احتجاج وزیراعلی پنجاب انصاف فراہم کریں تفصیلات کے مطابق
محمدرفیق قوم کھوکھر نے گبول جاگیر میں محمد موسیٰ نامی زمیندار سے پانچ
کنال زمین قیمتاً خرید کی جس کا انتقال پانچ سال قبل درج ہوچکا ہے اس دوران
محمد موسیٰ کے فوت ہوتے ہی مسلح ملزمان محمدحفیظ ،مطلوب،کلیم،سمیع اللہ
وغیرہ بیس کس آگئے اور اسلحہ لہرا کر محمدرفیق کو ملکیتی رقبہ خالی کرنے کا
حکم دیا اس دھونس دھاندلی کے خلاف جب اہل علاقہ اکٹھا ہونا شروع ہوئے تو
ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے محمدرفیق اور اہل
علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتلایا کہ پانچ سال سے وہ رقبہ خرید کر
کاشت کرتے چلے آرہے ہیں اب ملزمان اس کی ملکیتی آراضی اس سے چھیننا چاہتے
ہیں محمد رفیق اور اس کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے
انصاف کی اپیل کی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment