راجن پور (ڈسٹر کٹ ر پو رٹر) ضلع راجن پور کی ترقیاتی کاموں میں ایک اہم
کام جھوک فرید کی تعمیر بھی ہے جہاں شام کے اوقات میں لوگ بچوں کے ہمراہ
تفریح کے لیئے آ سکتے ہیں ۔ یہاں خواتین مرد اور بچے تفریح کے لیئے آسکتے
ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غٖازی امان اللہ نے جھوک فریدکا افتتاح
کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے خواجہ فرید نے اس لفظ جھوک فرید کو اپنے کلام
میں پیش کیا ہے اس نام کی مناسبت سے اس کا نام جھوک فرید رکھا گیا ہے ۔ ہم
نے راجن پور کو خوبصورت بنا دیا ہے اب راجن پور کے لوگ جو اس کو اصل وارث
ہیں اب وہ ان باغات ، پودوں ، سڑکوں اور دیگر تعمیرات کا خیال رکھیں ۔ اس
موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ وکلاء ، معززین ، صحافی ، مسلم
لیگی راہنماؤں اور سیاسی راہنماؤں نے شرکت ۔ ڈی سی او نے کہا کہ میری ٹیم
نے بہت تعاون کیا ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے جھوک فرید اور قطب کینال پر جھوک
فرید برج کا ابھی افتتاح کیا ۔
0 comments:
Post a Comment