راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور میعاری
اشیا ء فراہم کی جارہی ہیں ۔ کوالٹی، صفائی اور مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے
۔رمضان بازارو ں میں کسی قسم کی چیز کی کمی نہیں ہونا چاہیئے۔ ان خیالا ت
کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے رمضان بازاروں کے سلسلے میں منعقدہ
اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کو بہتر کیا جا ئے
۔انہوں نے کہا آٹے اور چینی کے سٹال موجود ہیں جو عوام کو مارکیٹ سے کم
نرخوں پر فروخت کی جا رہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی اور دالیں 10 سے 15روپے
تک کم نر خوں پر فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت
کی کہ بزرگ صارفین کو بیٹھنے کی جگہ بھی فراہم کی جائے ۔ بعد ازاں ڈی سی او
نے راجن پور اور کوٹ مٹھن رمضان بازاروں کو معائنہ کیا اور وہاں آئے ہو ئے
صارفین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔
0 comments:
Post a Comment