Feature Top (Full Width)

Wednesday, 10 June 2015

ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ بہتر انتظامات کر رہی ہے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) راجن پور کو صاف ستھرا زاور خوبصورت بنانے کے لئے 12لاکھ روپے کی جدید طرز کی مکینیکل مشینری ٹی ایم اے کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ بہتر انتظامات کر رہی ہے ۔ ان خیالا ت کااظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے جدید مکینیکل سوپیر ٹی ایم اے کے حوالے کرنے کو موقع پر کیا ۔ ڈی سی او نے کہاہے کہ یہ جدید طرز کی مشینری کم وقت میں تیزی کے ساتھ شہر کو صاف ستھرا بنا ئے گی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی او نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے یہ مشینری ٹی ایم او کو دی ہے تاکہ شہر میں صفا ئی کے نظام کو جدید بنایا جا سکے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ز۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ ، ڈی او پلاننگ۔ مصالحتی کمیٹی کے ممبران ، معززین ، علما کرام اورضلعی افسران موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers