راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور کی سات یونین کونسلوں میں
پولیو مہم 8 جون سے شروع کی جا ئے گی جن میں چار ماہ سے 23ماہ تک کے
18521بچوں کو قطرے پلائے جا ئیں گے۔ ان خیالات کا اظہاڈی سی او غازی امان
اللہ نے پولیو مہم کے انتظامات کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔
اس موقع پراے ڈی سی ارشد گوپانگ ، ای ڈی او صحت فیاض کریم لغاری ، اے سی
روجہان فاروق صادق، ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی اور دیگر متعقلہ افسران نے
شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ا س مہم میں کو ئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ
جائے ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنی ڈیوٹی کومکمل ذمہ داری سے پورا کریں ۔ اس
موقع پر ای ڈی او صحت نے بتایا کہ اس مہم میں 53ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو
گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ والدین ٹیموں کے
ساتھ تعاون کریں ۔ یہ ٹیمیں تحصیل جا م پورمیں ہڑند ، ٹبی لنڈان ،
ٹرائیبل ایریا، تحصیل راجن پور میں کوٹلہ نصیر ، کوٹلہ عینسن، تحصیل روجہان
میں روجہان شرقی و شاہ والی میں 8جون سے 13جون تک کا م کریں
0 comments:
Post a Comment