راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،پولیس اور جواریوں کے
درمیان ہاتھا پائی ،پولیس نے چارجواریوں کو پکڑ لیا جبکہ چار جواری فرار
ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ پولیس نے وارڈ نمبر 4میں
ایک مکان پر قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا تو جواری پولیس کے ساتھ
الجھ پڑے کافی دیر پولیس اور جواریوں کے درمیان ہاتھا پائی جاری رہی
سیکورٹی اہلکار ثاقب جاوید کے کپڑے تک پھاڑ دئے اسی دوران چار قمار باز
موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے سرغنہ اصغر فریدی سمیت
چار کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کی رہائی کیلئے کئی سیاسی رہنماؤں نے پولیس
پر دباؤ ڈالا تاہم پولیس نے ملزمان اصغر فریدی،راؤ ذاکر،عابد
لاکھا،مجاہد،وغیرہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے
۔عوامی حلقوں نے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ایاز پتافی کی اس کاوش کو سراہتے
ہوئے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے
ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
0 comments:
Post a Comment