Feature Top (Full Width)

Wednesday, 10 June 2015

شہری اور دیہی واٹر سپلائی سکیموں کو فنگشنل کرنے لئے کمیٹی تشکیل خالد مسعود


راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) راجن پور کے عوام کو صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہری اور دیہی واٹر سپلائی سکیموں کو فنگشنل کرنے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔یہ باتیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود نے تحصیل جام پور کے علاقہ محمد پور اور بخارا کی واٹر سپلائی سکیموں کا دورہ کرتے ہو ئے کہیں۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ، چیف انجینئر لوکل گورنمنٹ چوہدری بشیر ،ڈائریکٹر انجینئر نگ پنجاب زاہد قیوم،اے ڈی سی اور اے سی جام پور ان کے ہمراہ تھے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ جلد از جلد بند واٹر سکیموں کو بحال کر کے لوگوں کو پانی کی سہولیات فراہم کی جا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئے ہیں اور صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے گا ۔انہوں نے انتظامیہ کوہدایت کی کہ بند سکیموں کی فزیبیلیٹی جلد از جلد تیار کی جا ئے۔ انہوں نے پانی کے معیار پر کو ئی سمجھوتہ نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ۔ اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers