راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے
کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے مسائل کو عملی طور پر حل کر کے
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی
قیادت میں ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے اورمسائل کا جڑ سے خاتمہ ہو گا ۔
جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جا رہی
ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جام پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے
ہوئے کیا۔ جلسہ میں عامر گورچانی، ملک کریم نواز، مرزا ایوب ناصر، حاجی
اکرم قریشی ،عقیل آرائیں ، فہیم ا عوان سمیت دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ،
ورکرز اورجام پور کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی سپیکر سردار شیر
علی گورچانی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کیلئے وزیر اعلیٰ
پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ برسوں کی طرح آباد ی کے تناسب سے زیادہ
فنڈز مختص کئے ہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی ترقی پر یقین
رکھتی ہے۔راجن پور اور جام پور کے پسماندہ علاقوں میں اربوں روپے کے
منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام سے
آج پنجاب کے آخری ضلع راجن پور میں بھی وہی تعلیمی سہولتیں میسر ہی جو
اعلیٰ تعلیمی اداروں میں میسر ہیں ۔پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لئے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے ملنے والے
اچھے نتائج کو پوری دنیا میں مانا گیا ہے ۔موجودہ دور میں شفاف تعلیمی نظام
نے امیر اور غریب کا فرق ختم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی
خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے جام پور کی عوام سے کئے
ہوئے وعدے پورے کئے۔انہوں نے کہاکہ خادم پنجاب دیہی روڈ ز پروگرام کے تحت
2018تک صوبے کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اوربحالی کا کام مکمل کر
لیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح کے پروگراموں کیلئے آئیندہ مالی
بجٹ میں اربوں روپے کے مزید فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی
کروائی کہ جام پور ہسپتال کو بہت جلد گردوں کی صفائی کی مشینیں بھی فراہم
کر دی جا ئیں گی ۔
0 comments:
Post a Comment