راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،دریائی علاقہ مستوئی والا کے قریب دریائے
سندھ میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین ڈوب گئیں ،علاقہ سوگوار ،تشفی کے لئے کوئی
شخصیت نہ پہنچی ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو نے دولاشیں نکالیں تیسری لاش اہل
علاقہ نے روجہان کے علاقہ بھاگسر سے نکالی ،حکومت غریب ورثاء کے لئے مالی
امداد کااعلان کرے تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ مرغائی کے
قریب مستوئی والا کے قریب دریائے سندھ کنارے شبھانی قبیلہ آباد ہے آج صبح
راجی مائی نہانے کے لئے دریا کنارے گئی پاؤں پھسلنے کے باعث خاتون دریا میں
ڈوب گئی اُسے بچانے کے لئے صبر اورزرخ مائی بچانے کے لئے گئیں تو اُنہیں
بھی دریا کی موجیں لے ڈوبیں ،ہلاک ہونے والی خواتین کے والد کالوخان کا
کہنا تھا کہ اُن کا پورا قبیلہ سوگوار ہے مگر افسوس ہے کہ علاقہ کی نہ ہی
حکومتی اور نہ ہی علاقائی شخصیت اُن کے پاس افسوس کے لئے پہنچی قریبی
ہمسائے سعیداحمد کا کہنا تھا کہ انتہائی غریب قبیلہ ہے جو دریا کنارے روزی
روٹی کے لئے علاقہ پچادھ سے یہاں آباد ہوا ہے ان غریبوں کے پاس لاشیں آبائی
علاقہ اوباڑو لے جانے کے لئے رقم نہیں ہے اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے
متاثرہ خواتین کے ورثاء کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment