راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دریائے سندھ پر ریسکیو 1122کی موک ایکسر سائز کا
مقصد کسی بھی ناگہانی آفات اور سیلاب کی صورت میں قبل از وقت تیاری ہے تاکہ
بروقت لوگوں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ
ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد اسلم نے دریائے سندھ کے مقام پر
ریسکیورز ،ر ضا کاروں اور سول ڈیفنس ر ضا کاروں کی مشقوں کے موقع پر ہدایات
دیتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا
کہ ان مشقوں کا مقصد پیشہ وارانہ تربیت کو بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر اے
ڈی سی محمد ارشد گوپانگ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور ریسکیورز کی کارکردگی
کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کو کسی بھی ایمر جنسی میں ضلعی انتظامیہ
سپورٹ کرے گی۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد یامین ،تحصیل
دار اعظم خان گوپانگ،سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل،پولیس، انہار،مقامی این جی
اوز اور دیگر متعلقہ اداروں سے افسران و اہلکاران موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمر
جنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ لوگوں کی جانوں کو محفوظ
بنانے کے لئے ہمارے پاس موٹر بوٹس اورلایؤ جیکٹس بھی موجود ہیں۔ان مشقوں
میں تمام ریسکیورز ،سول ڈیفنس اور رضا کار حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر موک
ایکسر سائز کے نگران و ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد یامین نے بتایا
کہ ان مشقوں سے ریسکیورز کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ہمارا مقصد
ممکنہ سیلاب کی صورت میں ایمر جنسی کو کم سے کم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ
ان مشقوں میں ان رضا کاورں کو بھی بلایا گیا ہے جن کوہم پہلے سے تربیت دے
چکے ہیں۔رانا محمد یامین نے بتایا کہ ان مشقوں میں ریسکیورز اور رضا کاروں
کی جدید ابتدائی طبی امداد کے طریقے بتائے گئے ہیں۔جن میں ڈوبتے لوگوں کو
بچانا،موٹر بوٹس کو چلانے کے جدید طریقے اور تیراکی کی تربیت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد اسلم نے بتایا کہ ان مشقوں میں ریسکیورز کو دماغی اور فیزیکلی
طور پر تیار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں ماہ جون میں بھی جاری
رہیں گی۔
0 comments:
Post a Comment