Feature Top (Full Width)

Sunday, 28 June 2015

خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کی طرف سے دربارحضرت خواجہ غلام فریدؒ پر افطار ڈنر کااہتمام

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کی طرف سے دربارحضرت خواجہ غلام فریدؒ پرعظیم الشان افطار ڈنر کااہتمام کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں مشائخ عظام ،علمائے کرام،معروف سیاستدان،سماجی شخصیات،عمائدین علاقہ، ضلعی افسران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد زائرین نے شرکت کی ۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ علی معین کوریجہ نے کہاکہ خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کی خوش قسمتی ہے کہ ہم سارا سال مختلف فلاحی اور مذہبی تقریبات کو منعقد کر رہے ہیں۔جس میں خواجہ فری آئی کیمپ،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری اور افطار کے علاوہ اجتماعی اعتکاف کا وسیع پیمانے پرانتظام کیا جاتاہے جس میں نہ صرف لنگر کی فراوانی ہوتی ہے بلکہ علمائے کرام معتکفین کی تربیت بھی کرتے ہیں کیونکہ رمضان شریف ہمیں امن بھائی چارہ اور غریب مساکین لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کر نے اور ان کی خدمت کرنے کا درس دیتاہے۔اسی طرح چولستان میں اگر خواجہ فریدؒ روہی امن میلہ ایک بہت بڑی ثقافتی تقریب ہر سال منعقد ہوتی ہے تو فورٹ منرو میں عید میلاد النبی ﷺ کا پروگرام ۔تاریخی اہمیت کا حامل انہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب صاحبان اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے ۔جو خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کیلئے باعث اعزاز ہے۔آج کا پاکستان جس مذہبی منافر ت کی لپیٹ میں آچکاہے اس میں پاک فوج کی کوششوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاک فو ج نے جس طرح دہشت گردی کے آگے بند باندھ دیاہے ۔اس کی جتنا بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔اب وقت آگیاہے کہ مستقل بنیادوں پر حکمران پاک فوج کی ان لازوال قربانیوں کا ادراک رکھتے ہوئے لبرل ازم کے فروغ کیلئے درباروں کی طرف رخ کرے اور صوفیاء کرام کی ان تعلیمات کو عام کرے جس میں مذہبی رواداری احترام انسانیت اور بھائی چارے کا درس موجود ہے۔اگر ایساکرلیا گیا تو ہمارا ایمان ہے کہ پاکستان ایک بارپھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔تقریب سے خواجہ شریف محمدعامر خواجہ غلام فریدؒ اور خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے بھی خطا ب کیا۔تقریب میں شرکت کرنے والے سردار عظمت خان دریشک ،،سیف اللہ خان EDOہیلتھ، محمد اصغر جلبانی ، امجد ہاشمی MS ، ڈاکٹر عبدالرزاق لاڑک، حمزہ کمال فرید، باسط خان مزاری، ملک صفدر ایڈووکیٹ،راؤ سرفراز،سردار طارق خان گوپانگ،،خلیفہ بشیر احمد،خلیفہ نورالحسن،سردار فرحت خان بزدار،سردار آفتاب خان کورائی،نورشاہ،سبطین شاہ،عبید درانی،محمد ساجدپنوار،محمد ارشاد پنوار،راؤ ذوالفقار علی عنبر، راؤ فرمان علی، میاں فہیم احمد،میاں زبیر احمد،جمیل لغاری،غلام فریدنازکی،چوہدری یٰسین، ماسٹر نعیم، عبدالغفار لاڑک ، فرید بخش گنوکھانی ،حکیم محمد اختر،جام فرحت،ارسلان خان کورائی،میاں عاشق فرید،کے علاوہ کثیرتعدادمیں معززین شہر فریدؒ فریدی دستر خوان پر شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد بلال نازکی نے ادا کیے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers