راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومتِ پنجاب کی حالیہ مہم کے دوران جنگلات کا
چپہ چپہ ناجائز قابضین سے واگذار کرالیا ہے دوبارہ قبضہ کسی صورت نہیں ہونے
دیں گے ابتک آٹھ سو ایکڑ رقبہ پر شیشم اور سفیدہ کے درخت لگائے جاچکے ہیں
آئندہ تین سالوں تک ضلع بھر میں موجود سرکاری رقبہ پر درخت لگادیئے جائیں
گے یہ باتیں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک امداد حسین نے راجن پور میں صحافیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ محدود وسائل اور افرادی قوت کے
باوجود جنگلات کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اُن کا کہنا تھا
کہ جنگلات سے ماحول صاف رہتا ہے اس لئے بحثیت شہری ہمیں جنگلات کی حفاظت
کرنی چاہیئے اور درختوں کی کٹائی سے پرہیز کرنا چاہیئے ۔
0 comments:
Post a Comment