راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور کے نجی ہوٹل میں این سی ایچ ڈی اور یونیسیف
کے زیر اہتمام بڑھو پنجاب ،پڑھوپنجاب کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کیا
گیا ،جس میں سول سوسائٹی ،صحافی ،سیاسی ورکرز اور اساتذہ سمیت خواتین کی
کثیر تعداد شریک تھی ،سیمینار این سی ایچ ڈی ایجوکیشن کے ضلعی منیجر عمران
مزاری کی سربراہی میں منعقد کیا گیا ،سیمینار کا مقصد بچوں کا سکول میں
داخلہ کروانا ہے ،اس موقع پر عمران مزاری کا کہنا تھا کہ این سی ایچ ڈی اور
یونیسیف نے 2014سے 2015 تک 11370بچوں کو سکول میں داخل کروایا ہے ،ان کا
مزید کہنا تھا کہ جب تک ایک بھی بچہ سکول سے باہر ہے ،ہم اپنی کوشیش بروئے
کار لاتے ہو ئے ان کے سکولوں میں داخلے کروائیں گے ۔ہمار ا مقصد ضلع راجن
پور میں لٹریسی ریٹ کو کم سے کم کرنا ہے ،اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری
ولی محمد ساجد ،ڈی او ایلمینٹری ثنا اللہ سہرانی ،ڈاکٹر ذیشان ،عبدالکریم
مزاری و دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات
کوشاں ہے اور اس میں عوام کو بھی اپنا کردار ادا کر نا ہو اور بچوں کو سکول
میں داخل کروایا ،جائے ،تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ناممکن ہے ،اس
لیے تعلیم کا حصول بے حد ضروری ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حضو ر پاک ﷺ
،اور اللہ نے قرآن پاک میں بار ہا تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے ،اس سے
تعلیم کی افادیت کا پتہ چلتا ہے ،اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی
سیمینار میں شریک تھی
0 comments:
Post a Comment