راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ بہبودِ آبادی کے زیراہتمام راجن پور کی نواحی
بستی کوٹلہ احمد میں ایک روزہ سپیشل آئی یوسی ڈی کیمپ کا انعقاد ،کیمپ کا
مقصد کمیونٹی کی خواتین کو فیملی پلا ننگ کے حوالے سے سروسز فراہم کرنا تھا
کیمپ میں مہمان خصوصی ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن خواجہ محسن رسول جبکہ مہمانِ
اعزاز ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ارشاد فرید بھٹہ تھے کیمپ میں صبح سویرے سے ہی
خواتین کی کثیر تعداد جمع ہوگئی لیڈی ڈاکٹرز بشریٰ یاسمین اور ڈاکٹر بازغہ
نے خواتین کو فیملی پلاننگ کے حوالے سے شعور وآگاہی فراہم کی اور مفت چیک
اَپ کیا اس دوران تیس سے زائد خواتین کو کاپر ٹی لگائی گئیں اس موقع پر
مہمان خصوصی خواجہ محسن رسول نے کہا کہ وسائل اور مسائل میں توازن رکھے
بغیر پاکستا نی عوام کے مسائل حل ہونا ممکن نہیں اس لئے ہمیں اولاد میں
مناسب وقفہ کرنا چاہیئے ۔
0 comments:
Post a Comment