Feature Top (Full Width)

Monday, 1 June 2015

پولیس ملازم کے بھائی نے لڑکی کواغواء کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا کاروائی کر نے پر پولیس اہلکار نے متاثرہ خاندان کا جینا حرام کردیا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس ملازم کے بھائی نے لڑکی کواغواء کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا کاروائی کر نے پر پولیس اہلکار نے متاثرہ خاندان کا جینا حرام کردیا وزیراعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں متاثرہ خاندان کا ڈی پی او دفتر کے باہر احتجاج تفصیلات کے مطابق تحصیل جام پور کے موضع الہ آباد کی ط کو ابوبکر وغیرہ نے اغواء کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا خاتون جب کاروائی کے حصول کے لئے اپنے ورثاء کے ہمراہ ڈی ایس پی جام پور کے دفتر پہنچی تو پولیس اہلکار محمد اسماعیل نے دفتر کے سامنے شدید تشدد کا نشا نہ بنایا جس پر متاثرہ خاندان نے احتجاج کیا متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان بااثر ہیں پولیس اہلکار ہو نے کے ناطے پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے میں مصروف ہیں ملزمان نے متاثرہ خاندان کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ان مقدمات کی پیروی سے باز نہ آئے تو نہ صرف وہ لڑکی کو دو بارہ اغواء کرلیں گے بلکہ انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے متاثرہ لڑکی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُسے انصاف نہ ملا تو خودسوزی کر نے پر مجبور ہو گی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers